Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ: 25سال میں پیدا ہونیوالا پہلا قطبی ریچھ عوام کے سامنے پیش

لندن ..... گزشتہ سال کرسمس سے ذرا قبل پیدا ہونے والے ریچھ کی پیدائش کی خبر کو اب تک دنیا سے چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اب اتنے دنوں بعد اسے عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ تقریب تعارف میں اسکی ماں وکٹوریہ بھی موجود تھی۔اب تک چڑیاگھر کے افسران نے اسکا کوئی نام نہیں رکھا تھا کیونکہ وہ اب تک یہ طے نہیں کرپائے تھے کہ بند جگہ پر پیدا ہونے والے قطبی ریچھ کی جنس کیا ہے۔ وقفے وقفے سے اس جگہ سے کچھ آوازیں ضرور نکلتی رہی تھیں جو کبھی کبھار بہت تیز ہوجاتی تھیں۔ پارک انتظامیہ نے اس بات کا خاص خیال رکھا تھا کہ ماں اور بچے کی پرائیویسی میں کوئی خلل نہ پڑے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ برطانیہ میں اسکی پیدائش ایک خاص دو سالہ منصوبے کے تحت عمل میں آئی۔ جس کا مقصد یہ دیکھنا تھااور دستاویزتیار کرنا تھا کہ قطبی ریچھ ایسی جگہوں پر کس طرح رہتے سہتے افزائش نسل کرتے اور بچے جنتے ہیں۔

شیئر: