Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: 3ملکی ویمنز کرکٹ سیریز شروع ہوگئی

ممبئی:ہند میں 3ملکی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور پہلا میچ ہند اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم انگلینڈ ہے جو کل اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے یہ تمام میچ ممبئی میں کھیلے جائیں گے ۔ گزشتہ روز یہاں اس سیریز کی ٹرافی رونمائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تینوں ٹیموںکی کپتان اور ان کی ٹیمو ںنے شرکت کی۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جبکہ میگ لیننگ آسٹریلیا کی کپتان ہیں۔

شیئر: