Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: ہند ویمن ٹیم کو شکست

ممبئی:3ملکی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ہند کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے سمرتی مندھنا کے67رنز کی مدد سے 5وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنائے،انجو پٹیل نے 35رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اوپنر متھالی راج18رنز بنانے میں کامیاب ہو ئیں۔آسٹریلوی بولرز ایشلے گارڈنر اور ایلسی پیری نے2،2وکٹیں لیں۔ سمرتی مندھنا نے 41گیندوں پر2چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے اننگز مکمل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کو زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرناپڑا۔ اوپنر بیتھ مونی نے45رنز اسکور کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی تھی جبکہ ایلیسی ویلانی اور کپتان میگ لیننگ بالترتیب39اور35رنزکی اننگز کے ذریعے 19ویں اوور میں ہدف تک رسائی یقینی بنا دی۔میگ لیننگ کے ساتھ راشیل ہائنز 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ ہندوستانی بولر جھولن گوسوامی نے3وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم اب اپنا اگلا میچ سیریز میں شامل تیسری ٹیم انگلینڈ سے کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کا حال ہی میں ایشز سیریز میں آمناسامناہو چکا ہے۔

شیئر: