Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شاعری_کا_عالمی_دن

دنیا بھر میں شاعری کا عالمی دن ادب سے شغف رکھنے والے افراد ذوق و شوق سے منارہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر بھی ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جس میں صارفین اپنے پسندیدہ اشعار ٹویٹ کر رہے ہیں۔
رویندرا جڈیجا نے ٹویٹ کیا : تمام قابل شاعروں اور لکھاریوں کو شاعری کا عالمی دن مبارک ہو۔یہ لوگ الفاظ کو طاقت دیتے ہیں۔ 
والا افشار نے مایا اینجلو کا قول ٹویٹ کیا: پرندہ اس لیے نہیں گاتا کیونکہ اس کے پاس کسی بات کاجواب ہوتا ہے بلکہ اس لیے گاتا ہے کیونکہ اس کے پاس گانا ہوتا ہے۔
سی این این کے اینکر پرسن جیک ٹیپر نے ٹویٹ کیا :شاعری کاعالمی دن سب کو مبارک۔ میری پسندیدہ نظم ڈبلیو ایچ ایڈن کی” ایز آئی واک آﺅٹ ون ایوننگ“ ہے۔
رشی کھنہ نے ٹویٹ کیا: ہم سب کے اندر کہیں نہ کہیں ایک شاعر چھپا ہوتا ہے۔
ریڈ چلیز انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا :انقلاب کا آغاز ہو یا محبت کا اظہار ،شاعری اپنے جذبات کو بیان کرنے کا بہترین انداز ہے۔
برک ڈچاﺅنی نے ٹویٹ کیا: آدھی دنیا ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جن کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے لیکن وہ کہہ نہیں پاتے اور آدھی ایسوں سے بھری ہے جن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا لیکن وہ مسلسل کہے جاتے ہیں۔
نریندرا نے ٹویٹ کیا: شاعری کے عالمی دن کے موقع پر میں کبیرداس کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے درست راستے کی پہچان دی۔
گلیڈون ورڈز نے کہا: شاعری اُس وقت تک بے اثر رہتی ہے جب تک اس کے اندر سچائی نہ ہو۔ شاعری صرف آرٹ نہیں بلکہ زندگی اور حقیقت ہے۔
ڈپلومیٹک ڈاکٹر نامی اکاﺅنٹ نے ٹویٹ کیا: شاعری لکھنے کے لیے ایک شاعر کو قلم سے زیادہ درد کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں