Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتب کے دوران اژدھا سپیرے کا گلا گھونٹتا رہا

مﺅ ، ہند..... یوپی کے شہر مﺅ میں ایک سپیرا اس وقت مرنے سے بال بال بچ گیا جب کرتب دکھاتے ہوئے سانپ نے اسکی گردن دبانا شرو ع کردی۔ قریب کھڑے لوگ تو اسے بھی کرتب کا حصہ سمجھنے لگے مگر جب کچھ دیر ہوگئی تو سپیرے کے ساتھیوں نے جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ سانپ اسے گلا گھونٹ کر مار دینا چاہتا تھا۔ انہوں نے اس کے شکنجے سے سپیرے کو چھڑا کر اسپتال میں داخل کرادیا۔ جس وقت سانپ نے اس کا گلا گھونٹنا شروع کیاسپیرا کھڑا ہوا تھا لیکن جیسے جیسے اسکا گلا گھٹتا گیا وہ زمین پر گر نے لگا۔ چہرے پر مایوسی کے آثار نظر آئے۔ لوگوں نے سمجھا کہ یہ بھی کرتب کا حصہ ہے او رانہیں احساس تک نہیں ہوسکا کہ سپیرا اس وقت مشکل میں تھا۔ قریب ہی سرکاری اسپتال والوں نے اسکا علاج کیا لیکن بعد میں اسے دوسرے اسپتال بھیج دیا گیا۔

شیئر: