Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے قابو چینی خلائی اسٹیشن 30مارچ سے 2اپریل تک زمین پر گرے گا

کیلیفورنیا .... چین کا ایک خلائی اسٹیشن بے قابو ہوکر نیویارک اور جنوبی یورپ کے کسی بھی ملک میں گر سکتا ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی نے بتایا کہ چینی سائنسدانوں کا اس سیٹلائٹ پر کنٹرول ختم ہوچکا ہے او ریہ کنٹرول 2016ءمیں ختم ہوا تھا او راب یہ خلائی اسٹیشن 30مارچ سے 2اپریل تک کسی بھی وقت انتہائی گنجان آباد شہروں پر گر سکتا ہے۔ان میں بارسلونا،بیجنگ، نیویارک، شکاگو، استنبول، روم اور ٹورانٹو شامل ہیں۔ اس سرکش خلائی اسٹیشن میں انتہائی مہلک کیمیکل موجود ہے۔ پہلے خیال کیا گیا تھا کہ یہ خلائی اسٹیشن زمین کے مدار میں 3اپریل کو داخل ہوگا۔ یورپی اسپیس ایجنسی کے ماہرین نے کہا کہ وہ ہر دوسرے دن اس سیارے کے ملبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملبے کے کرہ ارض سے ٹکڑانے کی تاریخوں پر بھی انکی نظر ہے۔ مارچ کے وسط سے روزانہ ہی اس پر نظر رکھی جارہی ہے اور اب کہا جاتا ہے کہ یہ سیارہ جلد ہی زمین سے ٹکرائے گا۔ اسکا وزن 8.5ٹن ہے اور یہ 2016ءسے ہی زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیاہے کہ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی یہ جل جائیگا لیکن اس کے ٹکڑے جو100کلو گرام جتنے وزنی ہونگے زمین سے ٹکرائیں گے۔
 

شیئر: