Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ہیری کی شادی کے دعوت نامے تقسیم

لندن۔۔۔برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے کارڈ مہمانوں میں تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔دونوں 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر میںسینٹ جارج چیپل وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔دعوت نامے سنہری مہرسے مزین ہیں اور لگ بھگ 600 مہمانوں کو یہ کارڈز بھجوا دئیے گئے ہیں۔شادی کی تقریب کے سلسلے میں دیئے جانے والے ظہرانے کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سینٹ جارج ہال میں کریں گی ۔دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے تصویری سیشن کیلئے تقریب ونڈسر کیسل کے باہر پارک میں منعقد ہوگی۔ ہیری اور میگھن کی منگنی گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں لندن میں انجام پائی تھی ۔دونوں شادی کے بعد کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہینگے۔

شیئر: