Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا کروزشپ تکمیل کے مرحلے میں، پہلے سفر کیلئے تیار

پیرس/نیویارک.... دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور اسی حالت میں اسے امریکی جہاز راں کمپنی رائل کیریبیئن انٹرنیشنل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امپائر اسٹیٹ بلڈنگ جتنی جسامت رکھنے والا یہ جہاز تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ اسکا وزن 2لاکھ28ہزار ٹن ہے اور لمبائی 262میٹر بتائی جاتی ہے۔ اسکی تیاری فرانس کی جہاز راں کمپنی ایس ٹی ایکس نے 2سال میں مکمل کی ہے۔ اپنی جسامت اور ساخت کے اعتبار سے اس میں گنجائش اتنی زیادہ ہے کہ 8ہزار افراد سفر کرسکتے ہیں جن میں عملے کے 2200افراد بھی شامل ہونگے۔ جہاز اپنی ساخت اور سائز کے اعتبار سے ہی منفرد نہیں بلکہ اس میں بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو فی الوقت دوسرے بحری جہازوں میں شاذو نادر ہی دیکھی جاتی ہیں۔ ان چیزوں میں زپ وائر آئیسورنک، منی گالف کورس ، کلیمنگ واز، سرفنگ کی جگہ اور فل سائز باسکٹ بال کورٹ قابل ذکر ہیں۔ اگر قطعیت سے بات کی جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے اونچائی میں صرف 20میٹر کم ہے۔ دنیا کے دوسرے بڑے جہازوں میں” ہارمنی آف سیز“ اسی شپ بلڈنگ کمپنی نے 2016ءمیں رائل کیریبیئن کے حوالے کیا تھا۔ اب اس جہاز کی مالک کمپنی رائل کیریبیئن کے باس رچرڈ فین کا کہنا ہے کہ اسے جلد ہی باقاعدہ طور پرفرانسیسی بندرگاہ سینٹ نزائرے میں ایک تقریب کے بعد اسے پہلے سفر پرروانہ کردیا جائیگا۔ یہ جہاز اس لئے بھی سب سے نمایاں ہے کہ اسکی رفتا ر دوسرے جہازوں سے تیز ہوگی حالانکہ سمندری جہازز یادہ رفتار نہیں پکڑتے۔ فرانسیسی شپ بلڈنگ کمپنی کو ان دو سالوں میں بڑے آرڈر ملے ہیں ورنہ گزشتہ 15سال کا عرصہ اس کے لئے کوئی زیادہ مالی فوائد کا حامل نہیںتھا مگر اب صورتحال بدل رہی ہے اور امید ہے کہ اب 2020ءتک ایسے ایک دو آرڈر مزید مل جائیںگے۔

شیئر: