Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی،شیری رحمان

  کراچی ...سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کومشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں۔بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کریں گے۔ شیخ رشیدجوچاہیں بولیں،انہیںآئینی وجمہوری حق حاصل ہے۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد اورپشاورکا ٹکراو ہے۔ اسلام آباد میرا دوسراگھراورپختون بھی میرے بھائی ہیں۔میں کرکٹ کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ن لیگ کوپارلیمان یاد آیا۔ابھی بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں۔عوام کی آواز اب سینیٹ میں گونجے گی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کو ہارس ٹریڈنگ کا اب یاد آیا،عمران خان

شیئر: