Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ مختلف ہے‘ گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لیے تفریحی پروگرام کیا ہیں؟

یہ ایونٹ مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے تحت ہے (فوٹو: عرب نیوز)
اس سال جدہ سیزن کے تحت ’جدہ مختلف ہے‘ کے عنوان سے جدہ آرٹ پرومینیڈ پر سمر ایونٹس کا افتتاح ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں میں کئی نئے زون بھی کھولے جا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کی رات جس پروگرام کا آغاز ہوا اس میں تفریح، کلچر اور مختلف منازلِ مقصود پر سیاحت دیکھنے کو ملیں گے جن میں شہر کے اہم علامتی سنگِ میل اور دیگر کلیدی سہولتیں بھی شامل ہیں۔
افتتاحی رات میں ڈرون شوز ہوئے اور لائیو پرفارمینسز ہوئیں جن میں انٹرایکٹیو کردار تھے، آنے والوں اور فیملیز کے لیے ایک توجہ طلب تجربے کا باعث بنے۔
گرمیوں میں اس سیزن میں ثقافتی تجربات، تفریحی شوز، پانی سے متعلق سرگرمیاں، لائیو میوزک، شاپنگ اور آنے والوں کی توجہ کھنچنے والی دیگر چیزیں بھی ہوں گی جوجدہ کے رہائشیوں اور سیاحوں کو 90 دن تک مختلف سرگرمیوں اور مشاغل میں مصروف رکھیں گی۔
یہ ایونٹ مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے تحت ہے جس میں تفریحی آپشنز کو متنوع بنانا اور شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کی زندگی کی کوالٹی میں بہتری لانا شامل ہے۔
پرکشش چیزوں میں جدہ کا شاپنگ فیسٹول شامل ہے جس میں روایتی اور جدید مارکیٹوں کا امتزاج ہے۔ مالز، ہوٹلوں، فضائی کمپنیوں، کرائے کی گاڑیوں اور ریستورانوں میں چیزیں رعایتی داموں پر دستیاب ہیں۔ یہ فیسٹول اگست کے آخر تک جاری رہے گا۔

پرکشش چیزوں میں جدہ کا شاپنگ فیسٹول بھی شامل ہے (فوٹو: عرب نیوز)

اس سال کے سیزن کی ایک اور خاص بات ابحر کا ویسٹ کوسٹ زون ہے جہاں جدہ کا ساحل صرف خواتین کے لیے بیچز، اور دن اور رات کے لیے سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے۔
یہاں آنے والے پبلک اور پرائیویٹ بیچز پر واٹر سپورٹس سے لطف اٹھا سکتے ہیں، کاشتا بیچ  پر ریلیکس کر سکتے ہیں اور سمندر کے کنارے میوزک کی پرفارمنس کی تقریب میں شریک ہو سکتے ہیں۔
پرفیوم کی نمائش میں کئی اقسام کے مقامی اور بین الاقوامی پرفیوم یکجا کیے گئے ہیں جہاں خاص ورکشاپس منعقد ہوں گی۔ ماہرین اور مشہور شخصیات ان میں حصہ لیں گے۔

آرٹ کے شوقین کنسرٹس اور ایونٹس میں شریک ہو سکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

فورسٹ ونڈرز ایریا میں انٹرایکٹیو تجربات ہوں گے جن میں جانوروں سے آمنا سامنا ہوگا، تھیئٹر کی پرفارمنسز ہوں گی اور جنگل کے موضوع پر ریستوران نظر آئیں گے جو 30 اگست تک جاری رہیں گے۔
آرٹ کے شوقین ان کنسرٹس اور آرٹ کے ایونٹس میں شریک ہو سکتے ہیں جن کی خاص یہ ہے کہ ان میں عرب اور خلیج کے ستارے بھی موجود ہوں گے۔
یہ ایونٹس رات 12 بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے تاکہ لوگ گرمی سے بچ سکیں۔ کچھ عرصے بعد ثقافت، موسیقی اور سیاحت سے متعلق مزید ایونسٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

 

شیئر: