معروف جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں 2025 کے عالمی رہائشی انڈیکس میں عرب دنیا کے شہروں کی بنیادی سہولتوں اورشہریوں کے طرز زندگی میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ’اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ‘ کی رپورٹ میں دبئی نےعرب ممالک میں بہترین شہر ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ عالمی سطح پر بہترین شہری سہولتوں کے اعتبار سے 67 ویں نمبر رہا۔
مزید پڑھیں
-
العلا سمیت 5 سعودی شہر سمارٹ سٹیز انڈیکس 2025 میں شاملNode ID: 888179
ابوظبی 69 ویں نمبر رہا جبکہ قطر کا دارالحکومت دوحہ کو 85 ویں پوزیشن حاصل ہوئی جہاں حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر بنیادی سہولتوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
عمان کا دارالحکومت مسقط اور بحرین کے دارالحکومت منامہ کو بالترتیب 89 اور 100 واں نمبر ملا جبکہ سعودی دارالحکومت ریاض اور ساحلی شہر جدہ کو بالترتیب 89 ویں اور 100 ویں پوزیشن پر رکھا گیا۔
رپورٹ میں قاہرہ 122 ویں اور دارالبیضا کو 111 ویں پوزیشن ملی جو گنجان آباد شہر نسبتا کم درجہ بندی کے حامل رہے جس کی بڑی وجہ ٹریفک کا ازدحام، ناقص عوامی ٹرانسپورٹ سروسز اور معاشی مشکلات کے مسائل وغیرہ شامل تھے۔
شہروں کی بدترین صورتحال کے حساب سے شام کے دارالحکومت دمشق کو عالمی سطح پر آخری درجے میں رکھا گیا جو 140 ہے اسی طرح لیبیا کا شہر طرابلس 137 ویں نمبر پر جبکہ الجزائر کو 136 ویں نمبر پر ہے۔
خیال رہے یہ انڈیکس دنیا بھر کے 173 شہروں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور معیار کی جانچ کے بعد مرتب کیا جاتا ہے جس میں مختلف پہلو استحکام، صحت، بنیاددی سہولتیں، ثقافت و ماحول، تعلیم اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔