Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل مخالف قراردادیں منظور، امریکہ شدید برہم

اقوام متحدہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی درخواست پر 5 قراردادوں کی منظوری دی ۔ انسانی حقوق کونسل کے منشور کی ساتویں شق کے مطابق یہ کونسل ہر اجلاس میں غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چندماہ قبل غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیرمیں مصروف 206 کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی جس پر اسرائیل اور امریکہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ ان کمپنیوں میں سے143 کا تعلق اسرائیل سے اور22کا تعلق امریکہ سے ہے۔انسانی حقوق کونسل نے اپنے تازہ موقف میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اسرائیل کیخلاف 5 قراردادوں کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل مخالف قراردادیں پاس کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ انسانی حقوق کونسل سے باہر نکل جائے گا۔

شیئر: