Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

لندن ـــ۔۔۔ ایران اور5 جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتیں پچھلے8 ہفتے کے دوران اپنی انتہائی سطح کو پہنچ گئیں۔ نیویارک کی منڈیوں میںخام تیل کے سودے 65 ڈالر88سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے۔برطانوی تیل کی قیمت بھی 2.2 فی صد کے اضافے کے ساتھ 70 ڈالر 45سینٹ سے تجاوز کرگئی۔

شیئر: