Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں جعلی عطر اور پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری بند

 مکہ مکرمہ.... وزارت تجارت وسرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے پولیس کے تعاون سے العزیزیہ کے علاقے میں قائم جعلی عطر تیار کرنے والی فیکٹری بند کر دی ۔ فیکٹری غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھی جہاں سے جعلی عطر اور پرفیوم کی لاکھوں شیشیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کو اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں غیر ملکیوں نے جعلی عطر تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی ہوئی ہے جہاں وہ خفیہ طور پر کام کرتے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر وزارت تجارت کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے مذکورہ فیکٹری پر چھاپا مارا جہاں سے پرفیوم اور عطر کےلئے تیار شدہ معروف برانڈ کے لاکھوں اسٹیکر ز اور شیشیوں کے علاوہ عطر سازی کے لئے استعمال ہونےوالے آلات اور خام مواد بھی برآمد ہوا ۔ ملزمان جو جعلی عطر تیار کرتے تھے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے جنہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں ان کےخلاف قانونی کارروائی مکمل کی جائےگی ۔ اس ضمن میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اشیاءمارکیٹ میں فروخت کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا 3 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں جعلی اشیاءکے بارے میں معلومات ہوں وہ وزارت کے ٹول فری نمبر 1900 پر اطلاع دیں تاکہ انکے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ 

شیئر: