Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف :واشنگ مشین میں بچی پھنس گئی

طائف..... شہری دفاع کے اہلکاروں نے واشنگ مشین میں پھنس جانے والی بچی کو نکال لیا ۔ بچی مشین کے ڈرائر میں پھنس گئی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کی امدادی یونٹ کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک 3 سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی ہے ۔ شہری دفاع کی مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچی توبچی مشین کے ڈرائرمیں پھنسی ہوئی تھی ۔ اہلکاروں نے ڈرائرکو کھول کر بچی کو نکالا ۔ اس ضمن میں شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ والدین گھروں میں بچوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ بعض اوقات ایسے سنگین حادثات بھی رونما ہو جاتے ہیں ۔ 

شیئر: