Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورکھپور کو اسپائس جیٹ کی سوغات

لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور کے لوگوں کیلئے اسپائس جیٹ کے طیارے کو ہری جھنڈی دکھاکرپہلی پروازکا تحفہ دیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر ہوابازی نند گوپال گپتابھی موجود تھے۔واضح ہو کہ بین الاقوامی پروازوں کے مدنظر اب اسپائس جیٹ بوئنگ186مسافروں کو لیجانے کی صلاحیت والا طیارہ گورکھپور سے دہلی کا فاصلہ80منٹ میں طے کریگا۔ اس کا کرایہ 2999روپے ہوگا۔اس پرواز سے مقامی مسافروں کے علاوہ بیرون ملک کے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی۔گورکھپور ایئرپورٹ پر منعقد ہ پروگرام میں سیتا رام جیسوال سمیت ضلع انتظامیہ کے سینیئرافسران اور ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -دلتوں کو ریزرویشن دینے پر غور کررہے ہیں، یوگی
 

شیئر: