Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاگلپور : متنازعہ گیت بجانے پر9افراد کیخلاف وارنٹ جاری

بھاگلپور۔۔۔۔ بہار میں بھاگلپورضلع کے ناتھ نگر میں متنازعہ گیت بجاکر بدامنی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے الزام میں عدالت نے مرکزی وزیر صحت اشونی کمار چوبے کے بیٹے ارجت شاشوت چوبے سمیت 9ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔ایئر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اے کے سریواستوکی عدالت میں ناتھ نگر تھانے کے پولیس انسپکٹر محمد حنیف الدین نے 9ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکی تھی جس پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے مرکزی وزیر کے بیٹے ارجت چوبے سمیت تمام9ملزمان کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ ناتھ نگر پولیس نے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن و امان کو پامال کرنے کی کوششوں میں مصروف ملزمان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی ۔پولیس نے عدالت کے حکم کے بعد ان ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -حیدرآباد مسلسل چوتھی مرتبہ ہند کا بہترین شہر قرار

شیئر: