Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہ پیسہ ملا اور نہ ہی کھانا، ریلی کے شرکاء کا شکوہ

حصار۔۔۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حصار کے پرانا کالج میدان میں ریلی منعقد کی جس میں ہریانہ اور مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ اگرہریانہ میں ان کی حکومت قائم ہوئی تو کسانوں کیلئے صحت ، تعلیم ، نظم وضبط کو ترجیح دی جائیگی اور لوٹ مار، گھپلے بازی اور جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔دوسری جانب کیجریوال حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا جو پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں انکشاف کیا کہ حصار ریلی  میں شرکت کرنیوالے بعض افراد سے یومیہ فی کس 350روپے  اورکھانا دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔جس کا وڈیو مشرا نے جاری کیا ہے جس میں ریلی میں شریک کچھ لوگ دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہیں ریلی کے بعد 350روپے اور کھانا دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔وڈیو میں عام آدمی پارٹی کی ٹی شرٹ اور ٹوپی لگائے نظر آرہے یہ مزدور بہادر گڑھ کا بتارہے ہیں۔ ایک مزدور کا کہنا تھا کہ ریلی ختم ہونے کے بعد 350روپے ملنے کی امید میں ہم118لوگ ریلی میں شریک ہوئے۔مگر اب کہا جارہا ہے کہ پیسے کل آکر لے لینا۔ایک اور وڈیو میں بھی بعض لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم لوگ بہادر گڑھ منڈی میں کام کرتے ہیں صبح کچھ لوگ آئے اور کہا کہ آپ لوگ ریلی میں پہنچیں اور وہاں ناشتہ اور کھانے کا انتظام ہے۔ ساتھ ہی پیسے بھی دیئے جائیں گے مگر ریلی ختم ہونے کے بعد نہ ہی پیسہ ملا اور نہ کھانا۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی گھر پر حملہ،دولہا سمیت متعدد زخمی

شیئر: