Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی آبی پالیسی کیلئے صوبوں سے تجاویز طلب

اسلام آباد...مشترکہ مفادات کونسل نے قومی آبی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صوبوں سے ملنے والی شامل کرنے کے بعد مجوزہ پالیسی حتمی منظوری کیلئے کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو ہوا وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی پنجاب کی نمائندگی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کی۔۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان تیزی کے ساتھ پانی کی کمیابی کا حامل ملک بنتا جا رہا ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کا تقاضا ہے کہ مربوط آبی وسیلہ انتظام اختیار کیا جائے۔ آبادی میں اضافہ اور معیشت کے مختلف شعبوں کیلئے پانی کی طلب کی بنا پر ذخیرہ کی گنجائش بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔سیکرٹری خزانہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کے تزویراتی ذخائر برقرار رکھنے کیلئے پاسکو کی طرف سے فراہم کی جانے والی سبسڈی، یوٹیلٹی ا سٹورز کارپوریشن کے ذریعے اشیا ضروریہ پر سبسڈی، رمضان ریلیف پیکیج اور گندم و چینی کی برآمد کیلئے رعایت سمیت مختلف اشیا پر وفاقی حکومت کی طرف سے دی جانے والی مختلف سبسڈیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 
مزید پڑھیں:مضبوط معیشت کے بغیر محفوظ ملک نا ممکن ہے ،ناصر جنجوعہ

شیئر: