Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ ہائی پر گرد وغبار کا شدید طوفان، سفر نہ کریں

ریاض:محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ جدہ کے مختلف علاقوں میں گردوغبار کا شدید طوفان ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔ جدہ ، مکہ مکرمہ ہائی وے، طریق الساحل اور طائف ، باحہ ہائی وے میں گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالت اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بعض علاقوں میں حد نگاہ2 کلو میٹر سے بھی کم ہے۔ سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدو رہنے اور ڈرائیوروں کوہائی وے کاسفر نہ کرنے کی ہدایت ہے۔ 
 

شیئر: