Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوطی کی بے مثال ممتا

لندن.... یہاں حال ہی میں ایک حیرت انگیز وڈیو جاری ہوئی ہے جسے لوگ بیحد حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وڈیو ایک طوطی کی ہے جو اپنے بچوں کو کھانا کھلاتے وقت اسی طرح پیار محبت کا انداز اختیار کرتی ہے او رانہیں گانے سنا کر کھانا کھانے پر راغب کرتی ہے جیسے عام مائیں اپنے بچوں کو بہلانے اور کھانا کھلانے کیلئے اس قسم کی محبتوں کا اظہار کرتی ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکی ہے۔ طوطی کاانداز ایسا ہے کہ جیسے وہ کہہ رہی ہو کہ ” میں اپنے بچوں کو کھانا ضرور کھلاﺅ ں گی“۔ واضح ہو کہ یہ دلچسپ وڈیو فیس بک پر جاری ہوئی ہے او راسے وائرل کردیا گیا ہے کیونکہ مختصر سے وقت میں ایک لاکھ 30ہزار مرتبہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں ۔ جن لوگوں نے یہ وڈیو دیکھا ہے وہ اس سے بیحد خوش ہیں اور انکا کہناہے کہ عام پرندے بھی اپنے بچوں سے بیحد محبت کرتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو یہ بتایا جائے کہ انسانوںکی طرح صرف طوطے مینا ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے پرندے بھی اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں اور مادہ پرندے ممتا کے اظہار کیلئے طرح طرح کے طریقے ڈھونڈ لیتی ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو میں جو شخص کیمرے کے پیچھے کھڑا نظر آتا ہے وہ طوطی کے بچوں کو طوطی کے قریب لاکر انکی تصویر بنواتا نظر آتا ہے۔ یہ وڈیو اس وقت بنی جب طوطی دوسرے دن صبح کے لئے نئے منصوبے بنا رہی تھی کہ کس طرح وہ اپنے بچوں کو صبح سویرے ٹریٹ کریگی۔ وڈیو میں ایک شخص طوطی کے بچے کو یہ کہتا نظرآرہا ہے کہ اب مما کو پیار کرلو اور پھر وہ بچہ بڑے شوق سے ماں سے پیار کرنے لگتا ہے۔ باری باری سارے بچے ماں کے قریب آتے ہیں ۔ چند لقمہ کھاتے ہیں اور ماں کو پیار کرکے ایک طرف ہوجاتے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فیس بک پر جاری ہونے والی یہ وڈیو حقیقی طور پر کہاں او رکب تیار کی گئی مگر اسکا اجراءایک ، دو دن قبل ہی ہوا ہے۔

شیئر: