Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت :مختلف شہروں میں دوسرے دن بھی گردوغبار کا طوفان

    مدینہ منورہ  - - - -   مملکت کے مختلف شہروں میں جمعرات کو بھی گردو غبار چھایا رہا جبکہ طوفانی ہوائوں سے کاروبار زندگی جزوی طور پرمتاثرہوا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے مطابق مملکت کے شمالی و مغربی علاقوں کے علاوہ ساحلی شہروں میں بھی گردو غبار چھایا رہا ۔ جدہ میں موسم صبح سے ہی غبار آلود رہا تاہم اس میں دوپہر کے قریب شدت آگئی ۔بعض علاقوں میں گردو غبار سہ پہر تک جبکہ نواحی علاقے اور ہائی وے پر رات 8 بجے تک جاری رہا  ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیز ہوائوں کی وجہ سے جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد ورفت وقتی طور پر روک دی گئی ۔ گورنریٹ کے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا گیا ہے کہ تیز گردآلود ہوائوں کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہو گئی ہے جس کے سبب بندرگارہ پر جہاز وں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا۔ دوسری جانب ہنگامی امدادی مرکز 911کی اطلاع کے مطابق جدہ ، مکہ مکرمہ شاہراہ پر شدید گردو غبار کی وجہ سے ہائی وے پر 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افرا د زخمی ہوئے جنہیں ہلال الاحمر کی امدادی ٹیموں کے ذریعے اسپتال پہنچادیا گیا ۔جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان ترکی الذیب نے بتایا کہ خراب موسم کے باوجود فضائی سروس متاثر نہیں ہوئی ۔ ہوائی اڈے پر پروازیں شیڈول کے مطابق لینڈ اور ٹیک آف کرتی رہیں ۔ الذیب کا کہنا تھا کہ جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے عالمی معیار کے مطابق حد نگاہ 350 سے 500 میٹر ہونا لازمی ہے جبکہ جدہ میں حد نگاہ 1500 میٹر رہا جس کی وجہ سے جہازوں کی آمد ورفت میں کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ ، بحرہ ، خلیص ، ثول اور عسفان میں جمعرات کو حد نگاہ 2 کلومیٹر تھی ۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں تیز ہوائوں کے سبب شاہ عبدالعزیز روڈ پر عمارت کی فیسنگ جو ایلومینم اور شیشے کی پلیٹوں کی بنائی گئی تھی ۔اس حوالے سے ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجھنی نے سبق نیوز کوبتایا کہ فیسنگ اکھڑنے سے کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ عمارت کے نیچے گاڑیوں کا شوروم تھا جبکہ تمام عمارت خالی تھی اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عمارت پر فیسنگ لگانے کا کام جاری تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اتحادی فوج کا ہدف عالمی سطح پر یمن میں جائز حکومت کا قیام ہے، جنرل المالکی

شیئر: