Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال العلا: مرایا ہال میں سعودی پکوانوں اور ثقافت کے ساتھ رمضان کا ایک منفرد تجربہ

العلا میں رمضان کے دنوں میں منعقد ہونے والے مختلف پروگرام ایسی کئی سرگرمیوں سے یہاں آنے والوں کے تجربے کو بہتر سے بہتر بناتے ہیں جن کے ذریعے العلا گورنریٹ میں سیاحتی اور ثقافتی اثاثوں کی نمائش کی جاتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان میں ’ہلال العلا‘ کے لیے آنے والوں کا تجربہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہے جس میں رمضان کے مبارک مہینے کے دوران کئی طرح کی سرگرمیاں ہوتی ہیں جن میں یہاں کی ثقافتی مارکیٹ بھی ہے اور وہ لائیو پرفارمینسز بھی ہیں جو وادیِ اشعر کے ماحول کے پس منظر میں لوگوں کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ پرانے ٹاؤن میں سنائی جانے والی العلا کی وہ کہانیاں بھی ہیں جو یہاں آنے والوں کے ذہنوں پر رمضان کی ان گزری ہوئی روایات کی ایک دستک کا کام دیتی ہیں جن کا انھیں علم نہیں ہوتا۔
یہاں آنے والوں کے اس تجربے سے، مرایا ہال کے سعودی شیفس کو بھی موقع مل جاتا ہے کہ وہ سعودی ڈشوں کی بہت سے ورائٹیاں تیار کر کے رکھیں اور اِن ڈشوں کے ساتھ ان پکوان تو ضرور رکھیں جو العلا کی پہنچان بن گئے ہیں۔ 
اس سے العلا کے مقامی کھانوں میں پایا جانے والا تنوع اور فنِ طباخی کی فراوانی اجاگر ہوتی ہے۔ اس کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ العلا کو ایک خصوصیت حاصل ہے کہ رمضان کے دنوں میں سحر و افطار کے میز ہوں یا دسترخوان، وہ العلا کی زرعی پروڈکٹس سے سجے ہوئے ہوتے ہیں۔

ان مواقع پر العلا آنے والوں اور مختلف قومیت رکھنے والی کئی فیملیوں کو رمضان کی فضا میں سماجی ارتباط کے لیے سپیس بھی فراہم ہو جاتی ہے۔ اس سے گورنریٹ میں سیاحتی سرگرمیاں تو بڑھتی ہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ ماہِ مقدس میں لوگوں کا تجربہ بھی بہتر ہوتا ہے۔
یہاں پر آنے والوں کی پسند کو دیکھتے ہوئے پورے رمضان میں العلا ایک ایسے تجربے کا باعث بنتا ہے جس سے لوگ آپس میں جُڑ سے جاتے ہیں۔ کوئی تارے دیکھنے کے لیے گائیڈز کے ساتھ شام سے رات کا انتظار کرتا ہے تو کوئی کسی ثقافتی تقریب کی جانب جا رہا ہوتا ہے۔ کسی کو رات کو لگنے والے بازار میں دلچپسی ہوتی ہے تو کچھ رمضان کے ماحول میں روایتی انداز میں کھانے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ یہ تمام عناصر بظاہر الگ الگ سرگرمی کو ظاہر کرتے ہیں، لیکن اصل میں مل کر العلا گورنریٹ میں مقامی شناخت اور ثقافتی ورثے کی گہرائی کے آئینہ دار بن جاتے ہیں۔

یہ پروگرام ان کوششوں کا ایک حصہ ہیں جن کا مقصد رمضان کے مہینے میں العلا میں سیاحتی تجربے کو فروغ دینا اور یہاں آنے والوں کو طرح طرح کے ایسے آپشن فراہم کرنا ہے جو ان کی توقعات پر پورا اتریں، سیاحتی مشاغل کو پروان چڑھانے میں تعاون کریں اور گورنریٹ کے قدرتی اور ثقافتی اثاثوں کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے لے آئیں۔

شیئر: