Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت گیری کا طریقہ آج بھی کارگر ہے

 لندن.... برطانیہ کے مقبول ٹی وی چینل نے اپنے ایک پروگرام میں بچوں کے ساتھ سخت گیری کرنے کے ہندوستانی طریقے کو آج بھی کارگر او رانتہائی نتیجہ خیزقرار دیا ہے۔ پروگرام کے دوران چینل کے پروڈیوسر نے برطانیہ کے 5سرکاری اسکولوں کے ایسے بدمعاش اور بدشرست بچوں کو اکٹھا کیا جو کسی طرح اپنے والدین یا اساتذہ کے قابو میں نہیں آرہے تھے اور پھر ملکی قانون سے قطع نظر کرنے والے ایک خاص اسکول میں انہیں بھیج دیا گیا۔ واضح ہو کہ یہ اسکول بچوں کے ساتھ سخت گیری کو جائز سمجھتے ہیں اور چونکہ بچوں کے ساتھ سخت گیری کے واقعات ہندوستان میں زیادہ پیش آتا رہا ہے اسی لئے ان ڈون اسکولوں کو انڈین اسکول بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ان بے قابو بچو ںکو چند ہفتے تک ان اسکولوںمیں رکھا گیا اور اطلاعات کے مطابق صرف 3ہفتے میں وہ سدھرنے لگے ۔ 

شیئر: