Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمنز نے سری لنکاکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی

کولمبو: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی 38رنز سے جیت کرسری لنکا سےٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 1-2سے اپنے نام کر لی۔ تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹونے ٹاس جیت کرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، جویریہ خان 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔اوپنر سدرہ امین نے 23رنز بنائے ، نداڈار 22اور ناہیدہ خان نے 19رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان بسمہ معروف ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئیں۔ہدف کے تعاقب میں میزبان سری لنکن ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 75 رنز ہی بناسکی۔بسمہ معروف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فیصلہ کن میچ 38 رنز سے جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2سے فتح حاصل کی۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو دونوں فارمیٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اس سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں0-3سے وائٹ واش شکست دی تھی۔

شیئر: