Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیر قانونی طور پر موبائل اور ڈیٹا سم فروخت کرنےوالا بنگلہ دیشی گروہ گرفتار

ریاض.... پولیس نے غیر قانونی موبائل اور ڈیٹا سم فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ گروہ 6 بنگلہ دیشیوں پر مشتمل تھا جو غیر قا نونی طور پر مملکت میں مقیم تھے ۔ سبق نیوز کے مطابق ملزمان نے ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں غیر قانونی موبائل فون اور ڈیٹا سم ایکٹو کرنے کا پورا سسٹم نصب کر رکھا تھا ۔ ملزمان کے ٹھکانے سے 5162 مختلف کمپنیوں کی سمز اور 8 فنگر پرنٹ ریڈر ´،10 عدد سم ریڈر اور 27 موبائل فونز کے علاوہ کمپیوٹر اور پرنٹر بھی برآمد ہوئے۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتا رکرکے انکے خلاف مقدمہ قائم کر دیا گیا ۔ گروہ سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ انکے اس نیٹ ورک میں مزید کون کون شامل ہیں اور وہ موبائل سمزکی خرید وفروخت کس طرح کیا کرتے تھے ۔ واضح رہے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے علاقے میں غیر ملکیوں نے مختلف کمپنیوں کی موبائل اور ڈیٹا سمز فروخت کرنے کا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی خفیہ طور پر نگرانی شروع کر دی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتا رکیا جاسکے ۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگوں کے فنگر پرنٹ چرا کر انہیں خصوصی طریقے سے کارآمد بنا لیتے تھے بعدازاں چوری شدہ فنگر پرنٹس پر موبائل سمز جاری کرتے تھے ۔ ملزمان نے جدید ترین لیبارٹری بھی قائم کی تھی جس کے ذریعے وہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیا کرتے تھے ۔ 

شیئر: