Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر321دکانوں پر جرمانے

ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض کی مختلف مارکیٹوں میں سعودائزیشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 321دکانوں پر جرمانہ نافذ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران تفتیشی ٹیموں نے 1374تفتیشی دورے کرکے موبائل مارکیٹ، زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانیں ، سونے کی دکانیں ، رینٹ اے کار شو روم،ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور طبی مراکز اور کلینکس کا دورہ کیا۔متعدد خلاف ورزیوں پر80سے زیادہ دکانوں کو تنبیہ کی گئی۔ زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں میں 83خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔رینٹ اے کار شوروم میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 48خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

شیئر: