Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلوریز بتانے والی موبائل ایپ ‎

کیا آپ جانتے ہیں کہ  آئی فون  نے ایک ایسی  ایپلیکیشن  متعارف کروائی ہے جو آپ کے کھانے میں موجود کیلوریز کی مقدار بتایا کرے گی۔ مِیل اسنیپ  نامی یہ ایپلیکیشن ’ڈیلی بَرن‘ نامی فٹنس سوشل نیٹ ورک کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔کسی بھی خوراک کی تصویر لیتے ہی یہ ایپلکیشن اس کی ڈیٹا بیس میں موجود قریب پانچ لاکھ اشیائے خوردونوش سے اس کا تقابل کرتی ہے اور چند منٹوں کے اندر صارف کو اس خوراک میں موجود کیلوریز  کی مقدار بتا دیتی ہے . 
ایک اور انوکھی ایجاد  بفیلو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنسدانوں نے کی تیار کردہ  ایک ایسی ڈیوائس ہے  جو  آپ کے کھانے کھانا چبانے کی آواز کو سن کرکیلوریز کا تعین کرے گی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ایک ہار نما انوکھی ڈیوائس ہے جسے دیکھ کر کوئی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ نیکلس نہیں بلکہ آ پ کی کیلوریز کا تعین کرنے والا ایک آلہ ہے۔سائنسدانوں نے اس ڈیوائس کا نام اوٹوڈائیٹریر رکھا ہے۔  یہ بہت آسان طریقہ سے کام کرتی ہے کیوں کہ ہر کھانے کی آواز مختلف آتی جب آپ اسے چبارہے ہوتے ہیں اس نئی ایجاد کے پیچھےجو سوچ کارفرما ہے اس کے مطابق ایک نئی لائبریری تخلیق کی گئی ہے جس میں مختلف کھانوں کے چبانے ، پیسنے اور حلق سے اتارنے کا ایک کیٹلوگ ہے یہ لائبریری ایک ایپ میں شامل ہو گی جو کہ نیکلیس کی مدد کرے گی۔

شیئر: