Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال سے تبادلہ خیال

آئندہ ماہ سے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو لائیبریا کی ہم منصب سارہ بیسولو نیانتی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے لائیبریا  کی ہم منصب کو آئندہ ماہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 
 لائبیریا اور کونسل کے رکن ملکوں کے ساتھ  مل کر علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی، امن و استحکام کو بڑھانے میں معاون تمام کوششوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: