Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرالر کی ٹکر سے مارکیٹ میں آگ لگ گئی

نجران .... ٹرالر کے ٹکرانے سے کمرشل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 3 افر اد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے ۔ سبق نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ نجران شہر کی مرامطة مارکیٹ میں ایک ٹرالر جس پر اینٹیں لدی ہوئی تھیں بے قابو ہو کر مارکیٹ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ٹرالر اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں ۔ حادثہ اس قدرشدید تھا کہ 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے 2 افراد کو موقع پرطبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال پہنچا یا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں سرد خانے میں رکھوا دی گئیں۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: