Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں لاپتہ

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی خلائی تحقیقی مرکز (اسرو)  اسرو نے جمعرات کی  شام کو  کمیونیکیشن سیٹلائٹ جی سیٹ6-Aکا کامیاب تجربہ کیا تھاتاہم 48گھنٹے بعدوہ لاپتہ ہوگیا اور مرکز رابطہ کرنے میں کوشاں ہے۔ 29مارچ کو چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسروخلائی مرکز نے  خاموشی اختیار کررکھی ہے۔31مارچ کی صبح ایل اے ایم نے تقریباً 53منٹ بعد ہی جی سیٹ R-6Aکو خلائی حدود میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سیٹلا ئٹ کو یکم اپریل تک خلاء کی تیسری اور آخری منز ل پر پہنچ کرمدار میں چکرلگانا تھا لیکن وہ اپنے مقام پر نہیں پہنچ سکا، اس سے مرکز کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اسرو نے جی ایس ایل وی ۔ F-R08 کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی جی سیٹ R-6Aمیں نصب کیا تھا ۔ اسے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹ تحقیقی مرکز سے چھوڑا گیا تھا۔ یہ سیارہ موبائل سگنلز کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں فوجی کمیونیکیشن نظام کو اس سے کافی استحکام حاصل ہونے والا تھا۔واضح ہو کہ اسرو کی خاموشی نے لوگوں کے دلوں میں شک و شبہات پیدا کردیئے ہیں ،تحقیقی مرکز اپنی ویب سائٹ پر سیاروں کی نقل حرکت اور تجربات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ذاکر نائک کو ہمارے حوالے کرو،ہندوستان کا ملائیشیاسے مطالبہ

شیئر: