Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے بے دخل روسی سفارتکار ماسکو پہنچ گئے

ماسکو ....  امریکہ سے بے دخل کئے جانے والے روسی سفارتکار روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ۔ ماسکو پہنچنے والے2 جہازوں پر کْل 171 افراد سوار تھے جن میں 60 روسی سفارت کار اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے روسی سفارت کاروں کو جاسوس قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔ امریکی اقدام کے رد عمل میں روس بھی سینٹ پیٹرز برگ میں امریکی قونصلیٹ بند کرتے ہوئے 60 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔

شیئر: