Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں 4کاغذی سڑکیں

پٹنہ ۔۔۔ سیتا مڑھی کے رسول پور میں 4سڑکیں تعمیر سے پہلے ہی غائب ہوگئیں۔ غائب ہوئی نہیں کردی گئیں۔ہوا یوں کہ 4سڑکوں کی تعمیر کا کام سرکاری کاغذات پر مکمل کردیا گیااور رقم ہڑپ کرلی ۔ گاؤں والوں کو جب اس بات کا علم ہوا کہ سڑک کی تعمیر کیلئے رقم منظور کی گئی تھی    توانہوں نے جم کر ہنگامہ برپا کیا۔اس رقم کے خورد برد کرنے کا الزام سابق پردھان اورپنچایت سیکریٹری وکنیا پرہے۔ گاؤں والوں کی شکایت پر ضلع پنچایتی راج کے اعلیٰ افسر نے پنچایت سیکریٹری ، ٹھیکیداروں اور ملازمین کو طلب کیا ۔ گنپت کمار پٹیل اورعلاقے کے 9حلقوں کے ارکان نے شکایت درج کرائی کہ پنچایت کی 4سڑکوں کا کام مکمل کیا جانا تھا ۔ ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے افتتاحی سنگی تختی نصب کی گئی تاہم سڑک کا کہیں نام و نشان نہیں۔ ذمہ داروں نے رقم وصول کرکے کاغذپر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل دکھادیا ۔پنچایت افسرنے ملزمان کیخلاف شکایت درج کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی حکومت میں گوشت کی برآمدات پھل پھول رہی ہے،لنگا ریڈی

شیئر: