Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصی اور بیت المقدس کے بارے میں فکر مند ہیں، ولی عہد

کیلیفورنیا: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین پر پر امن طریقے سے رہنے کا حق ہے مگر دونوں کے درمیان انصاف پر مبنی امن معاہدہ قائم ہونا چاہئے۔ ہم صرف مسجد اقصی اور بیت المقدس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ یہودیوں کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمارے نبی نے یہودی خاتون سے نکاح کیا ۔آپ کے پڑوسی یہود تھے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا سربراہ شیعہ ہے، ولی عہد
سعودی عرب میں امریکہ اور یورپ سے یہودی آکر کام کرتے ہیں۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیل خطے کی بڑی معاشی طاقت ہے۔ ہمارے اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ مشترکہ مفادات ہوسکتے ہیں اگر اس کے ساتھ انصاف پر مبنی امن معاہدہ ہوجائے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: