Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نعمان محمود کی ملاقات

کوآرڈینیشن اور تعاون کے لیے میکنزم تیار کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نعمان محمود کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مکہ دفاعی اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کے انسٹی ٹیوشنل ڈیویلپمنٹ فریم ورک کے اندر کی جانے والی کوششوں کے ساتھ رکن ملکوں کے درمیان کو آرڈینیشن اور تعاون کے لیے میکنزم تیار کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جس سے مشترکہ دفاعی فریم ورک کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ایشیائی ملکوں کے لیے وزرت کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر ناضر آل غنوم بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود کو سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی دفاعی اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست میں ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
 نعمان محمود ریاض میں قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کررہے ہیں۔
نعمان محمود اس سے قبل پاکستان آرمی کے شمال مغربی علاقے میں ایک اہم کور کی کمان کر چکے ہیں اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

 

شیئر: