Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی فوج

تہران   ....  ایران فوج کے اعلی افسر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کے بارے میں کسی سے مذکرات نہیں کئے جائیں گے۔ بری فوج کے  ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر ملک کی دفاعی طاقت اس کے اقتدار اعلی کا اٹوٹ حصہ ہوتا ہے اور اس پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دشمن، ایران کے انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میزائل پروگرام سمیت مختلف بہانوں سے ایران کے علاقائی کردار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

شیئر: