Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں، کمنٹیٹر

مقبوضہ بیت المقدس ..... اسرائیلی کمنٹیٹر نے اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہوئے  فوجی ریڈیو سے استعفی دے کر گھر کی راہ لے لی۔  اسرائیل کے روزنامے ہارٹز کی خبر کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزہ کی سرحد پر یوم الارض کی مناسبت سے فلسطینیوں کے پْر امن مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی ہونے  پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں جس پر ریڈیو کے ڈائریکٹر شمعون الکابٹز کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔خبر میں اسرائیل کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین کے ان الفاظ کو بھی جگہ دی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہا ہے تو  فوجی ریڈیو سے استعفی دے کر گھر کی راہ لے۔

شیئر: