Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بسکٹ ڈیٹ ڈیلائٹ بنانے کی ترکیب

اجزا:۔
میدہ  - ایک سو پچاس گرام
انڈہ - آدھا
مکھن  -ایک سو پچیس گرام
آئسنگ شوگر -   پچاس گرام
کارن فلور-سات گرام
ملک پائوڈر-بیس گرام
نمک- حسب ذائقہ
بیکنگ پائوڈر-دو چمچ
کھجور(کٹی ہوئی)-سو گرام
آئسنگ شوگر-گارنش کیلئے
ترکیب:۔
ایک پیالے میں میدہ، انڈہ، مکھن، آئسنگ شوگر، کارن فلور، بیکنگ پائوڈر، ملک پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور گوندھ کر ڈو تیار کر لیں اس کے بعد بسکٹ کی شکل دے کر اس پر کھجور رکھ دیں اور ایک ٹرے پر بسکٹوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ دیں، پھر ٹرے کو اوون میں رکھ کر چھ سے سات منٹ تک دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اب ٹرے نکال کر آئسنگ شوگر سے گارنش کر کے سرو کریں۔
 
 

شیئر: