ریاض .... ... وزارت محنت و سماجی فروغ نے وعدہ کیا ہے کہ سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے چوکیدار کو لاوارث چھوڑنے پرمتعلقہ ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے الریاض اخبار کو بتایا کہ قصیم کے نجی ادارے کی جانب سے اپنے کارکن کے ساتھ بے حسی کا رویہ اختیار کیا۔ سوشل میڈیا نے جو کچھ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اسکا نوٹس لے لیا گیا ۔وڈیو کلپ میں دکھایا گیا تھا کہ ایک منصوبے پر کام جاری ہے جہاں رات کے وقت چوکیدار کو ٹھنڈک میں بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے چھوڑ دیا گیا۔ متعلقہ ادارے کے خلاف اس حوالے سے کارروائی ہوگی۔








