سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل کی سپورٹ کا اعادہ
ثالثی کو کوششوں سے متعلق حالیہ ڈیولپمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے تحت ثالثی کو کوششوں سے متعلق حالیہ ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایک پائیدار معاہدے کا باعث بنے گا جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے عمان میں اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور اردن کے تعلقات کا جائزہ،خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
