Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مخالفین سمندر میں موجود کیبلزمیں خرابی پیدا کرسکتے ہیں؟

ماسکو.... ایک ایسے وقت میں جب روس اور مغربی ملکوں کے تعلقات پھر کشیدہ نظرآنے لگے ہیں زیر آب بچھائے گئے آپٹک کیبل کے بارے میں مغربی ملکوں کو بطور خاص تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ واضح ہو کہ زیر آب مواصلاتی کیبلز کا اگر شمار کیا جائے تو انکی تعداد 400کے قریب ہے اوریہ کیبلز دنیا کے تقریباً تمام سمندروں کے نیچے پھیلے ہیں اور یہی وہ کیبل ہیں جنکی مدد سے دنیا ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز بھیجتی ہے جو ایک بہت بڑا کاروبار ہے جس کا سالانہ لین دین 10کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مجموعی طور پر زیر آب کیبلز کی لمبائی 6لاکھ 20ہزار ہے یعنی اگر اسے دنیا کے گرد لپیٹا جائے تو 25مرتبہ پوری دنیا کو لپیٹا جاسکتا ہے۔ یہی وہ مسئلہ ہے جس میں روس کی دلچسپی حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ بڑھی ہے اور مغرب کو اس کی اسی زیادہ دلچسپی پر تشویش ہے اور وہ یہ سوچنے لگے ہیں کہ موجودہ بگڑتی ہوئی فضا میں انکے کسی عمل کے جواب میں کوئی خراب اور نقصان دہ قسم کا ردعمل نہ دکھادے۔

شیئر: