Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاداب خان کا ویسٹ انڈین ٹیم سے اظہار تشکر

 
لاہور:پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈین اوپنر چیڈوک والٹن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا اور ویسٹ انڈین ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ چیڈوک والٹن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ تیسرے اور آخری میچ میں فتح کے بعد لیگ اسپنر نے سوشل میڈیا پر مہمان بیٹسمین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میدان میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے، چیڈوک والٹن آپ کا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کا پاکستان آکر 9 سال بعد کراچی میں پہلی انٹرنیشنل سیریز کھیل کر تاریخ رقم کرنے پر شکریہ۔“ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاداب خان نے مہمان اوپنر چیڈوک والٹن کو بولڈ کرنے کے بعد ان کی جانب انگلی سے اشارہ کیا تھا اور نامناسب جملے بھی کہے تھے، فیلڈ امپائر شوذب رضا اور احمد شہاب کی جانب سے لیگ اسپنر کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔ شاداب خان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کر لیا تھا۔

شیئر: