Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہاب ریاض غیر معمولی بولر ہیں،مکی آرتھر

ہملٹن ..پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وہاب ریاض کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہملٹن کی وکٹ کے لئے موزوں قرار ہوئے آسٹریلیا کے دورے لیے ٹیم کا 'نمبرایک ہتھیار' قرار دے دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض ٹیم کا ممکنہ حصہ ہوں گے کیونکہ یہاں گیند متوقع طورپر سوئنگ ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو حقیقی طورپر تباہی مچاسکتے ہیں اور وہاب ہمارے لئے ایک آپشن ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہملٹن میں شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے وہاب اپنی تیز بولنگ اور ریورس سوئنگ کی بدولت 'ہتھیارنمبر ایک' ہوں گے۔آرتھر نے کہا کہ وہاب اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ کی صلاحیت کے باعث غیرمعمولی بولر ہیں ۔ ا نہیں اس وقت استعمال کریں گے جب کنڈیشنز مفیدہوں گی۔یاد رہے کہ وہاب ریاض نے ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اسی کے میدان میں یاد گار بولنگ کی تھی
 

شیئر: