Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز:ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پہلا میڈل جیت لیا

گولڈ کوسٹ،آسٹریلیا:آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پاکستان کےلئے پہلا میڈل جیت لیا۔21 ویں دولت مشترکہ گیمز میں طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ کی 62 کلو گرام کیٹگری کے سنیچ ایونٹ میں حریف ویٹ لفٹرز سے 5 کلو زائد132 کلو وزن اٹھایا ۔کلین اینڈ جرک میں وہ 151 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 283 کلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔ واضح رہے کہ یہ کامن ویلتھ گیمز 2018ءمیں پاکستان کا پہلا میڈ ل ہے اور توقع ہے کہ ویٹ لفٹنگ کے علاوہ ریسلنگ میں پاکستانی ایتھلیٹس میڈلز جیت سکیں گے۔

شیئر: