Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو 24سال قید

سیول ..... جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہے کو 24 برس کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ جنوبی کورین عدالت نے سابق صدر پارک گن ہے کو طاقت کے ناجائز استعمال،رشوت خوری اور جابرانہ رویہ اختیار کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان کو 24 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ جمعہ کو عدالت نے فیصلہ سنایا تو 66 سالہ پارک ناسازی طبعیت کے باعث کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں،وہ اکتوبر 2017 کے بعد سے مختلف حیلے بہانوں کے ساتھ عدالتی کارروئیوں کا بائیکاٹ کر رہی تھیں ۔ استغاثہ نے سابق ملکی صدر کیلئے 30 سال کی سزائے قید اور بھاری جرمانے کی درخواست کر رکھی تھی۔عدالت نے پارک کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کےلئے ایک ہفتی کی مہلت دی ہے۔ پارک پر 25 کے قریب الزامات عائد تھے۔
 

شیئر: