Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ مجلس عمل کا کوئی مستقبل نہیں، پرویز خٹک

پشاور...وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا کوئی مستقبل نہیں۔ سراج الحق جیسے اچھے آدمی کے مولانا فضل الرحمان سے اتحاد پر حیرت ہوئی۔ برمنگھم میں خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والی ایم ایم اے نے اپنے دور حکومت میں اسلام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ چیلنج کرتے ہیں کوئی ایک قانون یا کام دکھادیں جو ایم ایم اے نے اسلام کیلئے کیا ہو۔ تحریک انصاف دینی ایجنڈے کے تحت اقتدار میں نہیں آئی مگر پھر بھی ہم نے دینی اقدامات کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔ نصاب میںختم نبوت کو شامل کرنے کے ساتھ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی سمیت دیگر اہم اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سراج الحق کو مشورہ دیتے ہیں کہ معمولی فائدے کی خاطر اس اتحاد کا حصہ نہ بنیں۔ اپنے ایجنڈے پر الیکشن لڑیں۔ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر معرض وجود میں آئی تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور شفاف نظام قائم کرسکیں۔ عوام کو تعلیم، صحت، انصاف اور حق کی فراہمی ہمارے میگا پروجیکٹس ہیں جب تک ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا ۔ ادارے میرٹ پر کام نہیں کریں گے۔ تب تک خوشحالی نہیں آسکتی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف سیاست چھوڑ دیں،بلاول کا مشورہ

شیئر: