Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز:عثمان چاند 50میں سے49 نشانے لگا کر سرفہرست رہے

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز کے شوٹنگ ایونٹ کے اسکیٹ اولمپک کوالیفکیشن راونڈ میں پاکستان کے عثمان چاند 50میں سے49 نشانے لگا کر سرفہرست رہے جبکہ ائیر رائفل مینز میں غفران عادل10 ویں نمبر پر ہیں۔ ائیرپسٹل ویمنز میں مہوش فرحان نے8 ویں پوزیشن حاصل کی۔اسکیٹ اولمپک میں عثمان چاند اپنا اگلاراونڈ کھیلیں گے جبکہ منہل سہیل ائیر رائفل ویمنز کے مقابلے میں حصّہ لیں گی۔ویٹ لفٹنگ کی 94 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان امجدراٹھور نے اسنیچ میں 150 کلو وزن اٹھایا مگر کلین اینڈ جرک میں 175 کاویٹ میںفاول کرنے کے باعث باہر ہوگئے۔ آج پاکستان کے نوح دستگیر بٹ 105+ کلو کیٹیگری میں حصّہ لیں گے۔سوئمنگ کی 100 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان 32 ویں نمبر پر رہیں تاہم انھوں نے ایک منٹ 2 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے نیا قومی ریکارڈ بنا لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لیانا سوان کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ 3 سیکنڈز میں یہ فاصلہ عبورکیا تھا ۔ ا ٓج ہونے والے ایتھلیٹکس 400 میٹر کے مقابلوں میں پاکستان کی نجمہ حصہ لیں گی۔

شیئر: