سعودی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پیر کو مدینہ ریجن میں ایسٹ ویسٹ پائب لائن کو نشانہ بنایا گیا جس سے محدود پیمانے پر آگ لگ گئی جس پر ایمرجنسی ٹیموں نے قابو پا لیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں مزید کہا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے جبکہ پائپ لائن کا آپریشنل نظام بھی متاثر نہیں ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے فوری بعد ایمرجنسی اور سپیشل تیکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں انہوں نے سائٹ کو محفوظ بنانے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔