Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی آسٹریلیا اور زمبابوے سے 3ملکی سیریز

ہرارے:زمبابوے کا کرکٹ بورڈ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔ اس سیریز کے تمام میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اعلان میں کہا ہے کہ سیریز کا آغاز یکم جولائی کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔پاکستانی ٹیم اس وقت دو طرفہ ون ڈے سیریز میں شرکت کےلئے زمبابوے میں موجود ہو گی اور 5میچوں کی یہ سیریز 13جولائی سے شروع ہو گی۔اس سے پہلے یہ سیریز اور پاکستانی ٹیم کا دورہ میزبان بورڈ کے مالی مسائل کی وجہ سے خطرے سے دوچار نظر آرہا تھا تاہم اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مذاکرات کے بعد معاملات قابو میں آگئے۔ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے بتایا کہ اب پاکستانی ٹیم کا دورہ اور 3ملکی سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی2صف اول کی ٹیموں کی زمبابوے آمد ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے گی جبکہ شائقین بھی شاندار مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔آسٹریلیا نے آخری مرتبہ2014ءمیں زمبابوے میں ایسی سیریز کھیلی تھی جس کے دوران اسے میزبان ٹیم نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستانی ٹیم نے2015ء میں زمبابوے کے دورے کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔3ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

شیئر: