Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے زمبابوے کو 0-2سے وائٹ واش کر دیا

شارجہ : محمد نبی کی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا۔ زمبابوین ٹیم 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 141 رنز بنا سکی۔ سکندر رضا کی 40 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ محمد نبی نے 4 چھکوں 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور ایک وکٹ لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ محمد نبی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔کریم صادق 28، کپتان اصغر سٹانک زئی 27 نجیب اللہ زدران 24 محمد شہزاد 17 رنز بنا کر دیگر نمایاں کھلاڑی رہے۔ٹنڈئی چتارا نے 3، کائل جروس، موزرابانی اور گریم کریمر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 141 رنز تک محدود رہی۔ سکندر رضا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ریان برل 30، ہملٹن مسکڈزا 29 برینڈن ٹیلر 15، سولومون میر 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پیٹر مور 12 اور میلکم والر 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ راشد خان اور مجیب الرحمان نے 2، 2 اور محمد نبی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شیئر: